Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہ جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے، عزاداری میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محرم الحرام جلوسوں اور مجالس عزا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے ، جلوس کے روٹس پر صفائی اور روشنی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

مصطفیٰ کمال نےیہ بھی کہا کہ بلوچستان میں عزاداری سیل کنٹرول رومز قائم کیے جائیں اور محرم میں حساس شہریوں کو فوج کے حوالے کیا جائے، مظلوم حسین کا ماتم نہ کم ہوگا نہ کبھی بند ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاراجنار میں اس وقت حالات کشیدہ ہیں، پاراجنار کے عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں