Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کے قریب سٹینڈ بائے معاہدہ اہم کردار کرے گا، آئی ایم ایف

 انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ انتخابات کے قریب سٹینڈ بائی معاہدہ اہم کردار کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

   انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے نے پاکستان کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں، بڑی سیاسی جماعتوں میں ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی، مجوزہ سٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی وضاحت کی، سیاسی جماعتوں نے ایس بی اے کے اہم مقاصد اور پالیسیوں پر تحریری حمایت کا اظہار کیا۔

 انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے مزید کہا کہ انتخابات کے قریب ایس بی اے معاہدہ اہم کردار کرے گا، آنے والے مہینوں میں بیرونی مالی اعانت سے میکرو اکنامک استحکام آئے گا۔

متعلقہ خبریں