Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل میمن نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 6 ماہ تک پیپلز بس سروس کا کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کرائے نہ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی تجویز پر 493.356 ملین روپے کی سبسڈی منظور کرلی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگلے 6 ماہ تک پیپلز بس سروس کا کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، حکومت سندھ کی جانب سے کرائے کی مد میں سبسڈی دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں