آج ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسلام آباد کے چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %92 تک رہنے کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19سے 22 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
ادارے نے کہا کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادارے نے کہا کہ کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم؛
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















