Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیکھتے ہیں کہ پرویز خٹک اپنے عزائم میں پورے ہوتے ہیں یا نہیں، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ پرویز خٹک اپنے عزائم میں پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی انہیں چلاتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا اس میں مجھے قانونی لحاظ سے تو کچھ خاص نظر نہیں آیا، مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے چوبیس جولائی کو بلایا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں