Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضلع خیبر: باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں کا حملہ؛ 4 پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو1122 نے بتایا کہ باڑہ بازار تحصیل کمپاونڈ پر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ موقع پر ایک اہلکار شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو1122  کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی اسپتال جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔

دھماکے سے عمارت کی چھت گرنے سے 1 شخص نیچے دب گیا جبکہ ریسکیو1122 کی ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت
گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں