استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کر دیے۔
اعظم خان کے انکشافات پر صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک، ایک مرتبہ پھر سازشیں بے نقاب ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا، پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اورخارجہ تعلقات تباہ کر دیے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سابقہ دور میں وزیر اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا، اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کیلئے کافی ہے، مزید لوگ بھی بولیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ سائفر کو سازش بناکر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا، قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، اس اعتراف سے ثابت ہوگیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے، واضح ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا سائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا اسکرپٹ تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامںے ریکارڈ کرایا، 164 کے بیان میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے سائفرسے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جس میں کہا گیا کہ لہرایا جانے والا سائفرجعلی تھا اوریہیں پربنایا گیا، حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی امریکی سازش نہیں تھی۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے ہوش ربا انکشافات کیے اورسائفر ڈراما بے نقاب کردیا جس میں کہا گیا تھاکہ عمران خان نے تمام ترحقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















