Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تیاری کا سلسلہ تیز کر دیا

پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کی تیاری کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل کمیٹی نے پنجاب میں ڈسٹرکٹ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیتے ہوئے تمام ضلعی صدور کو پارلیمانی بورڈ کے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

ڈسٹرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام اضلاع میں قومی وصوبائی امیدوار سے درخواست طلب کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب کے امیدوار کی حتمی فہرست بلاول بھٹو زرداری فائنل کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی سنٹرل کمیٹی ڈسٹرکٹ پارلیمانی بورڈ صدور کی جانب سے فراہم کردہ امیدواروں کی سفارشات پر ٹکٹیں تقسیم کرے گی۔

پیپلز پارٹی پنجاب نے انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں