Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

نواز شریف کی ہدایت پر بنائی گئی منشور کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو پیش کر دیں۔

نواز شریف پارٹی کے نئے انتخابی منشور کی حتمی منظوری دینگے اور وطن واپسی کے بعد منشور کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

نئے لیگی منشور میں نوجوان نسل پر سب سے زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے، باروزگار نوجوان اور خوشحال پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا بنیادی نکتہ ہو گا۔

منشور میں نوجوانوں کو باوقار مستقبل دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ملازمتوں کے نئے مواقع دینے کا وعدہ جبکہ معاشی بحران کو حل کر کے ملک کو خوشحال بنانے کا وعدہ کیا جائے گا۔

زراعت، تعلیم، صحت، امن و امان، نئے ترقیاتی منصوبے بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔

خواتین کو بااختیار بنانا اور نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔

تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات قائم کرنا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا، معاشی ترقی کے لئے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے درآمدات اور برآمدات میں توازن لانا، زراعت کو ترقی دے کر کسانوں کی زندگی میں بہتری لانا منشور کا حصہ ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں