کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی ہے، محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
سندھ بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہو گی، قانون نافد کرنے والے اداروں اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















