رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے درخواست میں کہا کہ اسمبلیاں اور حکومتیں جلد اپنی مدت مکمل کرنے جا رہی ہیں، نگران حکومتوں کے آتے ہی ملک میں عام انتخابات کی تیاری شروع ہو جائے گی، کراچی میں ووٹرز کے حلقے تبدیل کرنے کی ہزاروں درخواستیں میری جماعت کو موصول ہوئی ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ درخواست ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں اور دور دراز علاقوں میں منتقل کر دیے گئے، ووٹوں کی غیر قانونی منتقلی میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ملوث ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر کی بدنیتی سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے حق سے روکا جا رہا ہے، اس طرح ہزاروں ووٹرز الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں میں تبدیلی پری پول رگنگ کے زمرے میں آتی ہے، ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کا مقصد ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو توڑنا ہے، کراچی کی ووٹر لسٹوں میں 30 فیصد تک ردوبدل کیا گیا ہے، اس سنگین غلطی کو درست نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ الیکشن کمیشن بھی اس سازش میں ملوث ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن نادرا کی معاونت سے ووٹوں کو ان کے ایڈریس پر بحال کرائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















