Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرینی وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات؛ وفود کے سطح پر مذاکرات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں دوستی کے یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا۔

دفتر خارجہ میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان وفود کے سطح پر مذاکرات شروع ہوئے۔

مذاکرات میں فریقین تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

آج دوپہر اڑھائی بجے مہمان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

دفتر خارجہ میں دمیترو کولیبا اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

دورے کے دوران دمیترو کولیبا وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاک یوکرین تعلقات کے قیام کے بعد سے دیمترو کولیبا پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے یوکرینی وزیر خارجہ ہیں۔

پاکستان اور یوکرین کے درمیان 1993 مین سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے، دونون ممالک میں مظبوط دفاعی پیدوار کے حوالے سے تعاون موجود ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں