وزیر صنعت عدنان جلیل کو نگران کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران کابینہ سے فارع کیے گئے وزیر صنعت عدنان جلیل نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی وزارت میں کرپشن اور غلط کام کی روک تھام کے باعث وزارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ایس میں بہت سے غلط کام ہو رہے ہیں جنہیں ٹھیک کرنا چاہتا تھا، ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
عدنان جلیل نے کہا کہ وزارت میں رہ کر عوام اور پشاور شہر کی خدمت ہی کی ہے، وزارت کو ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے سے متعلق پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا، ہو سکتا ہے پارٹی سے مجھے نکال دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















