استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹ میں عالمگیرترین کی موت خودکشی سے ہوئی، پستول پرفنگرپرنٹس اوردیگرشواہد عالمگیرترین کےاپنےہی ہیں۔
جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ عالمگیر ترین نے سر میں گولی ماری اور خودکشی سے پہلے ایک خط بھی چھوڑا ہے، وہ گلبرگ لاہور میں رہائش پذیر تھے۔
جہانگیر ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے اپنی بیماری سے پریشان ہوکر یہ انتہائی اقدام اٹھایا تھا تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعے کے اصل حقائق تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
انویسٹی گیش پولیس نے عالمگیر خان ترین مرحوم کی منگیتر سے تحقیقات کی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ والے روز عالمگیر ترین کی مذکورہ خاتون کی آدھا گھنٹے تک فون پر بات ہوئی اور اسی رات ایک سے دو بجے کے درمیان انہوں نے مبینہ خودکشی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















