Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کنٹریکٹرز کو تین دن کی مہلت دیدی

سندھ بھر میں اسکولوں کی درسی کتابوں کی عدم دستیابی پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کنٹریکٹرز کو تین دن کی مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ 01 اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے، والدین اور طلباء کو بازاروں سے کتابیں نہیں مل رہیں۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کنٹریکٹر سے کہا کہ وہ تین دن کے اندر کتابیں مارکیٹ میں فراہم کریں اور اگر تین دن کے اندر کتابیں فرایم نہیں کرسکے، تو دوسرا کانٹریکٹر رکھ لیں گے۔

چئرمین بک سیلرز اور پبلشرز ایسیوسی ایشن عزیز خالد کا کہنا کہ کتابیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں آ رہی ہیں، جلد کتابوں کی فراہمی مکمل ہو جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں