Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹکرز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انگریز چلے گئے، ان کا دیا گیا نظام اور چوکیدار ملک پر مسلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا، موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں روزانہ لاشیں گر رہی ہیں، بدامنی، مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کا آپس میں مقابلہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم، پی پی حکومت نے 16 ماہ میں عوام کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا، پی ٹی آئی نے قوم کے پونے چار سال برباد کیے، موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کا سارا کاروبار جھوٹ پر چلتا رہا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں