Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے سائفر کو استعمال کیا گیا، بلال اظہر کیانی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت اور توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے سائفر کو استعمال کیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئین روندتا اور توڑنا چئیرمین پی ٹی آئی کی سیاست ہے، سابق وزیر اعظم نے آئینی طریقے سے ہٹائے جانے پر سائفر کا ڈراما رچایا، انہوں نے اپنی سیاست چمکانے کے لئے ملکی مفاد دسو پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ سائفر کی بنیاد پر غیر آئینی طریقے سے اسملبیاں توڑی گئی، محمد نواز شریف کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی جس میں جھوٹے شخص نے کہا کہ اس سائفر پر کھیلنا ہے، ان ایونٹس کی تاریخیں اہم ہیں، مسلط شدہ وزیراعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ آٹھ مارچ کے بعد اس سائفر پر کوئی بات نہیں کی گئی، جب یقین ہو گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی تو سائفر کو استعمال کیا، بائیس مارچ تک عدم بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اعتماد پیش کرنا لازمی تھی نہ کر کے آئین شکنی کی، پچیس مارچ کو اجلاس بلایا مگر اس دن بھی تحریک پیش نہ ہو سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص توشہ خانہ، فارن فنڈنگ میں بھاگتا ہے صرف ضمانتیں لینے عدالت آتا ہے، اب جو سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اس میں آرٹیکل چھ کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں