وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کی مزاج پُرسی کیلئے انہیں ٹیلی فون کیا اور انکی خیرت دریافت کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیرِ اعظم نے صدر پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے کیے گئے ٹیلی فون پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















