Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو کی فیس بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، سینیٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ کام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

نیپرا نے سو یونٹ استعمال کرنے والوں کا بنیادی ٹیرف 13.4 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 18.36 روپے فی یونٹ کردیا۔

اس کے ساتھ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ماہانہ بل 3700 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے ہو جائے گا کیونکہ ان کا بنیادی ٹیرف 23.91 فی یونٹ ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے بعد 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 6000 سے 8000 روپے کے درمیان ہوگا جبکہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 12300 روپے تک جائے گا۔

500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 13000 سے 16000 روپے کے درمیان آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں