Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو تاریخی جھٹکا؛ حکومت کا اہم اعلان

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کو سیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو اپنی حرکت کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش ہوگی، پارلیمنٹ نے ملک کو چار سال کے عذاب سے نجات دلائی، معیشت کو پوری طرح سہارا تو نہیں دے سکے لیکن سمت ضرور متعین کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکامیاں اور چوری چکاری ہمیں ورثے میں ملی جبکہ مستحکم حکومت آکر ناکامیاں دور کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں