Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اشتہاری قرار

منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اشتہاری قرار دے دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا۔

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

تعمیل کنندہ کا کہنا ہے کہ ملزم مونس شناختی کارڈ پر درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، ملزم مونس منی لانڈرنگ تحقیقات سے جان بوجھ کر روپوش ہے، ان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version