عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کرنے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے انہیں سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے سربراہ مقرر کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میری فاؤنڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے، اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سروسز ہسپتال کو صوبے کا بہترین ادارہ دیکھنے کا خواہاں ہوں، مزید مدد جاری رکھوں گا، خواجہ احمد حسان اہل اور ایماندار شخصیت ہیں، وہ ادارے میں خاطر خواہ بہتری لا سکتے ہیں، میں اور میری فاؤنڈیشن کی خدمات ہر لحاظ سے “سمز” کیلئے آئندہ بھی حاضر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا، سروسز ہسپتال میں ہم پہلے ہی 30 بیڈز کا ڈائلسز یونٹ چلا رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















