پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج وہ میڈیا تنظیمیں اور مالکان نظر نہیں آ رہے جو پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا کا ترمیمی بل حکومتی کٹھ پتلی پیمرا کو تمام اختیارات کا مالک بنا دیتا ہے، اب پہلے عملی طور کے بعد قانونی طور ہر بھی میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے تھے کہ جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو اس حکومت نے ایک ماتحت ادارے کو میڈیا کو مکمل ماتحت کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ نگران حکومتوں کا تصور ایک نیوٹرل ایمپائر کا تھا لیکن شہباز شریف اور راجہ ریاض کی منتخب حکومت کو کون غیر جانبدار مانے گا؟
انہوں نے کہا کہ اس سے اچھا ہے آئینی ترمیم کر کے نگران حکومت ختم کریں ویسے بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے اور تمام اختیارات بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں، اور نگران حکومتوں کی غیر جانبداری تو سب دیکھ ہی رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















