بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے تمام شراکتداروں اور صارفین سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے سات روپے اضافے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی درخواست نیپرا نے سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔
نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 24 جولائی کو سماعت کرے گی، وفاقی حکومت ٹیرف میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لے چکی ہے، نیپرا سماعت کے بعد وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
نیپرا کی جانب سے تمام شراکتداروں اور صارفین سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔



















