Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کو نگران وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کو نگران وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ شاہد خٹک کے جلسے میں شرکت پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں نگران وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم تحریری طور دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر نگران وزیر کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی تحریری احکامات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ شاہد خٹک کو فوری طور پور پر نگران کابینہ سے نکالا جائے، نگران حکومت کے کسی عہدیدار کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگران حکومتوں کی سخت مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں