Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پیرصدرالدین شاہ سےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،ملاقات میں ڈاکٹرذوالفقارمرزااورفہمیدہ مرزا بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات میں کچھ چیزیں شیئرکی ہیں وہ مثبت ہیں، ہماری ملاقات آئندہ بھی ہوتی رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، مجھےالیکشن قریب نظرآتےہیں، نگران حکومت کو سوچنا ہے الیکشن کب اور کیسے کروا سکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف نےفرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے، زرمبادلہ کےذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، ملک میں میگا پراجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کے ساتھ قرب اختیار کیا ہے جبکہ مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے بلیک میل کر رہی ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے، نوازشریف کا اپنا وطن ہے جب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے۔

متعلقہ خبریں