Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز عید  فیملی کے ساتھ گزارنے کیلئے لندن پہنچی تھیں تاہم انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا۔

مریم نواز شریف نے عید اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں منائی اور اب وہ دبئی میں کچھ سیاسی ملاقاتوں کے بعد واپس وطن پہنچی ہیں۔

ائیر پورٹ پر سابق ایم پی اے مرزا جاوید نے مریم نواز کا استقبال کیا، مریم نواز ذاتی سیکیورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔

لندن قیام کے دوران مریم نواز نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی اور والد کے ہمراہ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی کیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اگلے چند دنوں میں سعودیہ سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے، لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں