Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم نے لکھا ہے کہ قطر کے شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں