Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل انعام میمن کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری سنا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، چند دنوں میں نئے روٹس شروع کئے جائیں گے، نئی بسوں کی آمد سے عوام کو سفر کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں کراچی پہنچیں گی، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ حکومت کے مشن اور عوام سے پیپلز پارٹی کے وعدوں اور خدمات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں