Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں بدستور اضافہ

ڈیمز میں پانی کے مجموعی ذخائر 98 لاکھ ایکڑ فٹ کی سطح سے عبور کر گئے۔

ارسا حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانی کے مجموعی ذخائر میں 11 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد کا اضافہ ہوا، آج ڈیمز میں پانی کے مجموعی ذخائر 98 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوئی، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں 53 لاکھ 29 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم میں 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

حکام نے کہا کہ دریائے سندھ میں تربیلا پر پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار 4 سوکیوسک ہے، دریائے سندھ میں تربیلا سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 4 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کی آمد 71 ہزار 5 سو،اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔

ادارے نے کہا کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں