یورپ کے لیے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں بحال ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا ہے۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا مالی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا
ذرائع نے بتایا کہ یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی اور فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر جون 2020ء سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















