Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا

انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ سندھ اور حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حیدرآباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

چوہدری شجاعت حسین نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)  کے منشور کو عوام میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پارٹی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے حیدرآباد ڈویژن میں میں خود آ کر پاکستان مسلم لیگ کی ترجمانی کروں گا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر بشیر، سندھ سے تعلق رکھنے والے چوہدری مظہر الحق سینئر نائب صدر سندھ، ناصر بلوچ صدر حیدرآباد ڈویژن، عباس علی خواجہ جنرل سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن اور عبدالقادر جیلانی شامل تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں