Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ منظور ہونے والے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں