Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بہت وقت ضائع ہو چکا، اب ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہو گا، عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہت وقت ضائع ہو چکا، اب ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیرپا بنیادوں پر ملکی ترقی و استحکام کی پالیسیاں تشکیل دیگی، نمائشی اور وقتی منصوبوں کے بجائے ملک و قوم کیلئے ٹھوس اور مستقل فیصلے کرینگے، بہت وقت ضائع ہو چکا، اب ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہو گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائد اور اقبال کے فرمودات کی روشنی میں تعمیر پاکستان کا سفر جاری رکھیں گے، پارٹی پلیٹ فارم سے زندگی کے تمام شعبوں کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینگے، ملک میں یوتھ کیلئے نئے فورم بنانے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روائتی طریقہ کار میں تبدیلی لا کر ملکی اداروں کی تطہیر کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس اور ناکامیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں