Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلطان محمود چوہدری سے راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

 اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اسی طرح خود بھارت میں بھی مودی سرکار اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے یہاں تک کہ ریاست منی پور میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ عیسائی خواتین کی بے حرمتی کی گئی اس سے بھارت کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے لہذا اس سلسلے میں ہم کشمیریوں کو بھی مل کر بھارت کی ریشہ دوانیوں کو اندون و بیرون ملک بے نقاب کرنا ہوگا تاکہ بھارت جو سلوک بھارت میں مقیم اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ ان مظالم کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

ملاقات میں صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں