بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ کا آئی ٹی سیکٹر میں تین سال کے دوران برآمدات پچاس ارب ڈالر بڑھانے کا بیان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ملکی ترقی کی سیڑھی ہے اسے توجہ دینا سمجھداری کا فیصلہ ہے۔آئی ٹی سیکٹر تین سال میں برآمدات میں پچاس ارب ڈالر کا اضافہ کرسکتا ہے۔
شعیب شیخ کا کہنا تھا کہ بڑی کمپیناں موجود ہیں صرف پالیسز بنانے کی ضرورت ہے، آئی ٹی صرف سافٹ ویئر بیچنے کا نام نہیں، روایتی بزنس کو آئی ٹی کے ذریعے فروغ دیں تو تیس ارب ڈالرز آسکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سازگارماحول ہی بیرون سرمایہ کاروں کوپاکستان لاسکتا ہے، روایتی بزنس کو آئی ٹی کے ذریعے فروغ دیں تو تیس ارب ڈالرز آسکتے ہیں۔
بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں پاکستان کی ٹوٹل آئی ٹی ایکسپورٹ میں ایگزیکٹ کا حصہ بیاسی فیصد تھا، پالیسیوں پرمستقل مزاجی اور تسلسل کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔



















