مریم اورنگزیب نے چار دہائیوں بعد ایک بارپھر عالمی سکواش میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم اور حمزہ خان کو ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن بننے پر بہت مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 1986 میں جان شیر خان نے پاکستان کو جو اعزاز دلایا تھا، 37 سال بعد حمزہ خان نے پھر اسے پاکستان کے نام کردیا ہے۔
چار دہائیوں بعد ایک بارپھر عالمی سکواش میں پاکستان کی فتح پر پوری قوم اور حمزہ خان کو ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئین بننے پر بہت مبارک ہو۔ 1986 میں جان شیر خان نے پاکستان کو جو اعزاز دلایا تھا، 37 سال بعد حمزہ خان نے پھر اسے پاکستان کے نام کردیا ہے۔ اللہ تعالی پاکستان کے ہر نوجوان کو… pic.twitter.com/nZwUoTEwbk
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 23, 2023
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کے ہر نوجوان کو وطن کی سربلندی کا ذریعہ بنادے، درس گاہوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کردے، ہر قدم پر پاکستان سربلند، سرخرو اور فتح مند ہو۔



















