Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ فوجداری کیس: دستاویزات طلب کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں جرح کے دوران دستاویزات طلب کرنے کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، سابق وزیر اعظم کی تین مختلف درخواستوں پر سماعت کل مقرر کی گئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پر جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا کی گئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دستاویزات طلبی کی درخواست ٹرائل کورٹ کو دی تھی۔

متعلقہ خبریں