Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ

وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ میانوالی و ڈیرہ اسماعیل خان کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طلب کیا گیا اجلاس آج شام کو ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قومی امور کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی27-2022 سی ڈی اے بجٹ کا تخمینہ اور پاکستان کی قومی بھنگ پالیسی بھی پیش ہونا تھی۔

وزیر اعظم کا دورہ میانوالی

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آج دورہ میانوالی کا امکان ہے جہاں وزیر اعظم کو دورے کے دوران ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی متوقع ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم بریفنگ لیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں