Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے خاصی قیمت چکا دی، اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خاصی قیمت چکا دی، اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے لائن آف کنٹرول پر اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی بڑا چیلنج، ملک حالت جنگ میں ہی ہے، پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت بھگت چکے، ریاست میں “نان اسٹیٹ ایکٹرز” کی گنجائش نہیں ہو سکتی، پاکستان نے خاصی قیمت چکا دی، اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

صدر آئی پی پی کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کو ہمہ وقت مختلف محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، ہر سیاسی جماعت کو عسکری قیادت کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار بھی زوروں پر ہے، دشمن کے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان مقدم ہے، ہر شہری ریاست کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کیلئے فوجی جوان و افسران قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، ہر قیمت پر اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں