Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ مریم نواز نے بڑا سرپرائز دے دیا

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیر اعظم نواز شریف کا بیانیہ لے کر بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز رواں ہفتے کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لیے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میڈیا پر مسلم لیگ ن کے ادوار کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے بیانیہ پر سوشل میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کو نواز شریف کی شخصیت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ دور میں مہنگائی اور دیگر مسائل کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈالا جائے گا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول مرتب کیا جائے گا جبکہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھرپور استقبال کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں