Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھر کول سے بجلی پیدا کرنا محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول سے بجلی پیدا کرنا محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا 25 واں اجلاس ہوا جس میں وزیر تونائی امتیاز شیخ نے انہیں بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ نکالا جا رہا ہے، کوئلہ شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹس کو سپلائی کیا جا رہا ہے، شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹس 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، تھرکول بلاک ٹو سے لکی الیکٹرک پاور قاسم پورٹ کو کوئلہ سپلائی کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ تھر کول سے بجلی پیدا کرنا محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا، سندھ حکومت نے اپنے قائد کا خواب پورا کر کے سرخرو ہوئی ہے، ریلوے ٹریک بنانے سے تھر کا کوئلہ دیگر پاور پلانٹس اور سیمنٹ فیکٹریوں کو سپلائی ہو سکے گا، ٹرک کے ذریعے کوئلے کو سپلائی کرنا علاقے کی سڑکوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گا۔

اجلاس میں تھر کول بلاک ٹو کی کان کی توسیع اور کول بلاک ون سے 7.6 ایم ٹی پی اے سے بڑھا کر 112 ایم ٹی پی اے کی پیداوار کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تھر کول فیلڈ سے میں لائن تک ریلوے ٹریک بچھایا گیا جائے۔

اجلاس میں وزیر مائنز اینڈ منرل شبیر بجارانی، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر توانائی امتیاز شیخ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری توانائی ابو بکر، ڈی جی تھر کول خادم چنا اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں