نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے اور مہنگی بجلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ حکومت کو بھجوادیا ہے۔
لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16 روپے 48 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 4 روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہوگا۔
اسی طرح 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 50 پیسے اضافے سے 32 روپے 03 پیسے ہوگا۔
ماہانہ 404 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 36 روپے 66 پیسے ہوگا۔
ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 7 روپے 50 پیسے اضافے سے فی یونٹ کی قیمت 37 روپے 80 پیسے ادا کریں گے۔
ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپےاضافے سے37.80 روپے ہوگا جبکہ ماہانہ700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپے اضافے سے42.72 روپے ہوگا۔
سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوگا جبکہ ماہانہ 50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہےگا۔
ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئےفی یونٹ7.74 روپے برقرار رہےگا جبکہ ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہےگا۔
ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06 روپے برقرار رہےگا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جبکہ بجلی صارفین سے اگست کے بلوں میں جولائی کی وصولیاں بھی کی جائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















