وزیر اعظم محمد شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے اور نجی ہوٹل میں بزنس مین کمنٹی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر اعظم لیب ٹاپ تقسیم کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر اعظم پاکستان ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ن لیگ سندھ کی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















