چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی اور ایل ٹی او اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ممبر کسٹمز آپریشنز زیبا حئی، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ تھے۔
چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی تہمینہ عامر نے آفس پہنچنے پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا استقبال کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے آر ٹی او راولپنڈی کے لان میں پودا لگایا اور آئی آر اور کسٹمز کے افسران سے خطاب کیا۔
لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد آمد پر چیف کمشنر حیدر یوسف شیخ نے چیئرمین ایف بی آر کو خوش آمدید کہا۔
چیئرمین ایف بی آر کو ایل ٹی او اسلام آباد کی کارکردگی اور افرادی قوت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی طرف سے رواں مالی سال کے چیلنجنگ اہداف پورے کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ اسمگلنگ کا ناسور ختم ہونے تک اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں، بجٹ اہداف کو پورا کرنے میں فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔



















