Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کب بند ہو گی؟ اہم خبر آگئی

موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 9 محرم الحرام کو صبح 9 سے رات 8 بجے موبائل سروس بند کی جائے جبکہ یوم عاشورہ کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک شہر میں موبائل سروس بند کی جائے۔

موبائل کے علاوہ انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل وائرلس اور دیگر ٹیلی فون وائرلس سروسز بھی بند کی جائیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں