Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو دھچکا؛ ایک اور بڑی گرفتاری ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان کو مردان کی عدالت سے رہائی ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ علی محمد خان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں ایف ائی آر درج کی تھی اور گرفتار ہونے کے بعد مردان جیل منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیشن جج انعام اللہ کی عدالت نے علی محمد خان کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

 

File photo

 

 ضمانتی کاغذات جمع کرکے مردان جیل سے رہائی ملنی تھی اسی دوران ڈی سی مردان نے تین ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ڈی سی مردان نے اختیارات استعمال کر کے تین ایم پی او کے تحت علی محمد خان کو مزید ایک ہفتے کے لیے جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل تین ایم او میں پشاور اور پنجاب سے علی محمد خان کو ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

ریاض پائندہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد خان کے حوالے سے حکم جاری کیا تھا کہ انہیں دوبارہ کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے جبکہ ڈی سی مردان نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو نو مئی واقعے کے بعد مسلسل ساتویں بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں