Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت آئے گی، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے ماہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت آئے گی۔

وزیر اعظم نے کراچی میں لیپ ٹاپ اسکیم اور یوتھ بزنس لون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اگلے سال مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، تعلیم سے ہی پاکستان ترقی کا سفر تیزی سے طے کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے لیے کوئی سفارش نہیں صرف تعلیم معیارہے، عوام نے ہمیں منتخب کیا تو چاروں صوبوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں گے، گورنر سندھ کا نوجوان کی ٹریننگ کا منصوبہ شاندار پروگرام ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کو دیکھتے ہوئے ایم کیوایم نے آپ کا ساتھ دیا، ہماری جماعت نے وزیر اعظم کا ساتھ دیا اور ساتھ دے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے لیے وسائل نہیں ہیں، وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے بہتر سے بہتر سوچا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی اور معاشرتی مسائل زیادہ تھے، امید کرتے ہیں کراچی میں ثمرات نظر آئیں گے اور ہم منتظر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں