Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ساتویں محرم کا جلوس آج نکالا جائے گا۔

جلوس امام بارگاہ اثناؑ عشریہ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزاٗ پہنچ کر ختم ہو گا، جلوس کا روٹ مکمل طور پر سیل ہو گا۔

سیکیورٹی کے لئے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں