Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیلابی ریلے کے کٹاؤ سے تباہ کاری کی صورت حال سب کے سامنے ہیں، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہےکہ چنیوٹ: سیلابی ریلے کے کٹاؤ سے تباہ کاری کی صورت حال سب کے سامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیلابی ریلے سے متاثرہ موضع ساہمل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلابی ریلے کے کٹاؤ سے جو دیہات متاثر ہوئے وہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ مزید سیلابی ریلا آیا تو موضع ساہمل کے دریا برد ہونے کا خطرہ ہے، سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے کے کٹاؤ سے تباہ کاری کی صورت حال سب کے سامنے ہیں، حالیہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر 50 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ موضع ساہمل کے رہائشیوں کو گاؤں خالی کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ مزید نقصان نہ ہو، آئندہ چند روز میں متاثرا خاندانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں